اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق محمد عبدالسلام نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کو یمن میں کشیدگی بڑھانے اور جرائم کے ارتکاب کے بجائے امن کی جانب مثبت قدم اٹھانا چاہیے۔
انہوں نے سعودی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے بیانیے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاض کی جانب سے پھیلائے جانے والے یہ دعوے دنیا کو خوفزدہ کرنے اور عالمی برادری سے بلیک میلنگ کے سوا کچھ نہیں۔
عبدالسلام کے مطابق سعودی عرب ان حربوں کے ذریعے دیگر ممالک کو اپنے بجائے جنگ میں کودنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یمنی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب کا یہ بیانیہ اب اس کے قریبی ترین اتحادیوں میں بھی پذیرائی حاصل نہیں کر رہا۔ ان کے بقول سعودی حکومت کی بات سننے والے دراصل اس کی دولت اور مفادات کو سنتے ہیں، منطق اور حقیقت کو نہیں۔
آپ کا تبصرہ